
جناح ہاؤس لاہور حملے کے شرپسندوں میں سے علی رضا اوکاڑہ سے آیا تھا جو کہ اب قانون کی گرفت میں آچکا ہے۔اپنے اعترافی بیان میں علی رضا کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقاریر فوج دشمنی کا سبب بنیں،9 مئی کو طے شدہ پلان کے مطابق لاہور کورکمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے، منصوبہ زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کی زیر قیادت طےکیا گیا تھا، منصوبے میں حسان نیازی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری وغیرہ شامل تھے۔علی رضا کے مطابق یہ سب چیئرمین پی ٹی آئی کی فوج مخالف تقاریرکانتیجہ ہے، تقاریر سے متاثر ہوکر ہم نے یہ سب کیا اور جلاؤگھیراؤ کاحصہ بنے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved