جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند شناخت کر لیا گیا

Share

نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔ شرپسند کی شناخت علی شان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، علی شان نے 9 مئی کو دیگر شرپسندوں کے ساتھ مل کر جناح ہاؤس میں قائداعظم سے منسوب یادگاری نوادرات کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ملزم علی شان نے بے دردی کے ساتھ جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، پولیس کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث دیگر شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور سرغنہ علی رضا بے نقاب ہوا تھا جس کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *