جعلی ویب سائٹ نادرا کارڈ سینٹر کے خلاف این سی سی آئی اے میں شکایت جمع

Share

نادرا کارڈ سینٹر کے نام سے چلنے والی جعلی ویب سائٹ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں شکایت جمع کرادی گئی۔نادرا ترجمان کے مطابق نادرا کارڈ سینٹر کے نام سے جعلی ویب سائٹ کام کر رہی ہے، جو اوورسیز پاکستانیوں خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ جعلسازی میں ملوث ہے۔ترجمان کے مطابق ویب سائٹ نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ کی خدمات کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے۔نادرا ترجمان کے مطابق ویب سائٹ نادرا کے نام پر ملازمتوں کی فراہمی کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، اس پلیٹ فارم پر دی گئی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہوسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق جعلی ویب سائٹ پر کارروائی کےلیے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں شکایت جمع کرادی ہے