جعلی عامل نےجن نکالنے کے نام پر نوجوان کو مار ڈالا، تعویذ لینے آئی خاتون سے زیادتی

Share

جعلی عامل نے جن نکالنے کے نام پر تشدد کرکے نوجوان کو. مار ڈالا، آوئیرانٹرنیشنل کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بہاولنگر کے علاقے کھائی بودلہ میں ملزم اظہراور اس کے چیلوں نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا۔پولیس کے مطابق ملزم اظہر اور اس کے چیلوں کے تشدد سے ذوالقرنین نامی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔اس سے قبل پیش آئے ایک واقعے میں چنیوٹ میں جعلی عامل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چنیوٹ میں تعویز دینے کے بہانے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، کلری کے رہائشی عامل احمد علی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون مبینہ طور پر جعلی عامل احمد علی سے تعویز لینے گئی تھی، تعویز کے بہانے عامل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔