جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس، جوڈیشل کمیشن کی سفارش

Share

اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے آئینی فورم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوا چیف جسٹس اور چیئرمین جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے نامزد جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور کیا گیا جسکے بعد جوڈیشل کمیشن پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش کی ہے، واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی سفارش کررکھی ہے اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس عامرفاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کیلئے نامزد کیا. اب جسٹس عامرفاروق کا نام ججز کی تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا جہاں چیف جسٹس کے سفارش کردہ نام کی حتمی منظوری دی جائے گی۔جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی تعداد نو ہے جن میں اس وقت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔ان کے علاوہ سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج جسٹس سرمد جلال عثمانی، اٹارنی جنرل، وزیر قانون اور پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ بھی اس کمیشن کا رکن ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *