
جسٹس (ر) مقبول باقر نے ذاتی مصروفیات کے باعث سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 4 ایڈ ہاک ججز مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم فہرست میں موجود جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی، انہوں نے ذاتی مصروفیات کے باعث معذرت کی۔اس حوالے سے جسٹس (ر) مقبول باقر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ایڈہاک جج کا عہدہ قبول نہیں کرسکتا، ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے، ایڈہاک جج کے معاملے پر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے۔واضح رہے کہ 16 جولائی کو سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی، اپنے فیصلے سے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیاچیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کی تقرری کے لیے 4 ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے تھے، ان ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم کا نام بھی شامل تھا، دیگر ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود کے نام شامل ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved