جرائمرحیم یارخان میں ڈاکوؤں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

Share

رحیم یارخان کے علاقے خان بیلہ کی ایک دوکان میں ڈکیٹی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے خان بیلہ میں ٹینٹ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد شفیع اور ذیشان سمیت 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ گولیاں لگنے سے 1 پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی موصول ہوگئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو پولیس وین پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔آئی جی پنجاب نے پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور زخمی ہونے کے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے