جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

Share

جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں چھ افراد جاں بحق اور 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ جام شورو انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس کے درمیان ہونے والے خوفناک میں تصادم میں 6افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔مسافر بس لاڑکانہ سے کراچی آرہی تھی کہ مین انڈس ہائی پر یہ حادثہ پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا تاہم رات کے اندھیرے کی وجہ سے امدادی کام تاخیر کا شکار ہیں۔اس حوالے سے ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق مزید زخمیوں کو گاڑی کی باڈی سے نکالا جارہا ہے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ 15 افراد جاں بحق ہوسکتے ہیں تاہم اس کی تصدیق اسپتال سے ہی ہوسکتی ہے۔اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔