
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ اور سیریز جیت لی۔ آج کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کا 144 رنز کا ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر 26 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی ہوم سیریز 2-1 سے جیتی ہے، محمد رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز پر ناقابل شکست رہے۔صائم ایوب نے 77 رنز کی شاندار باری کھیلی، اس دوران 1 چھکا اور 11 چوکے لگائے، بابراعظم 27 اور فخر زمان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین شرٹس کی عمدہ بولنگ کے باعث 37 اعشاریہ 5 اوورز میں صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے کوئنٹن ڈی کوک نے 53، یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 جبکہ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16، 16رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا مہمان ٹیم کے نام رہا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved