توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دی گئی

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس ایف الیون منتقل کر دی گئی۔ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ میں فوجداری کارروائی کیس کی سماعت اب جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی

توشہ خانہ کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن

چیف کمشنر نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کر دیا۔عمران خان کے خلاف توشہ خان کیس کی سماعت نیب کورٹ نمبر 1 میں ہوگی، عمران خان کی جانب سے کیس مقامی عدالت سے منتقلی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، عدالتی منتقلی کا فیصلہ سکیورٹی محفوظ بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔جس کا نوٹیفکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *