
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نےعمران خان کےخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جس دوران عدالت نےعمران خان کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے بابر اعوان کے وکیل سے استفسارکیاکہ 31 جنوری کو عمران خان عدالت آجائیں گے؟ جس پر وکیل بابراعوان نےکہا جی اب عمران خان بہتری محسوس کر رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved