
پنجاب حکومت نے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام اسکولز 10 جنوری سے دوبارہ تعلیمی سرگرمی کا آغاز کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ اسکولز کے اوقات کار صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوں گے، سردی کی شدت سے بچنے کے لیے گرم کپڑے اور جیکٹ استعمال کریں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved