
ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان کو اب تک کے نتائج کے مطابق برتری حاصل ہے۔آج ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہی۔پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک 68.31 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق صدر اردوان 54.78 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 45.22 فیصد ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔صدارتی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 85 فیصد سے زائد رہا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved