لانگ مارچ کے لئے باوردی “انصاف فورس” کا قیام

Share

تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے حائل رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر نوجوانوں پر مشتمل انصاف فورس کا قیام عمل لایا ہے اس فورس میں شامل نوجوانوں کو ایلیٹ فورس طرز کی سیاہ یونیفارم مہیا کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ اس فورس کی تربیت اور قیام میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اہم کردار ادا کیا ہے،

اس فورس کا قیام لاہور میں عمل میں لایا گیا ہے تاہم. اسکا دائرہ کار کے پی کے، پنجاب میں خصوصی طور پر پھیلایا جارہا ہے،

جبکہ وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نپٹنے کے لیے وزارت داخلہ کو 41کروڑ روپے اضافی مہیا کرنے کی منظوری دیدی یہ فنڈز ربڑ کی گولیاں، آنسو گیس کے شیل، راستوں کی رکاوٹ کے لیے درکار سامان پر خرچ کئے جائیں گے وفاقی حکومت کا کہنا ہے لانگ مارچ شرکاء کو کسی صورت اسلام آباد کےریڈزون میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *