
سندھ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ملازمین کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔آویئرانٹرنیشنل مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اپنے مراسلے میں سندھ کے تمام ڈائریکٹرز اور ڈی ای اوز کو ملازمین سے رقوم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ملازمین نے لی گئی رقوم واپس نہ کیں تو ان کی تنخواہ روک دی جائے گی اور لی ہوئی رقوم تنخواہ سے منہا کرلی جائیں گی۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے کے حق دار نہیں تھے۔ انہوں نے غلط بیانی کے ذریعے یہ رقوم بٹوری ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved