بہن کی مہندی کے روز دو بھائیوں کے قتل، ویڈیو سامنے آگئی

Share

مہندی کی تقریب میں دو بھائیوں کے قتل کی فوٹیج سامنے آگئی ہے، ملزمان نے فیصل اور سہیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔فیصل آباد کے علاقے ڈوگر بستی میں 3 نومبر کو مہندی کی تقریب میں دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کی بہن کی مہندی کی تقریب تھی، اور گلی میں ٹینٹ لگانے پر جھگڑا ہوگیا تھا، اس دوران ملزمان نے فیصل اور سہیل کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ پیپلز کالونی میں 5 ملزمان کیخلاف درج کیا گیا تھا، تاہم تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔