بھارت میں بیوی کی لاش گھر کے قریب سے برآمد، گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے والا شوہر لاپتہ

Share

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع وردھا میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی، مگر کچھ دن بعد وہ خود بھی لاپتہ ہوگیاپولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے چند روز قبل بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، لیکن جب تفتیش کے دوران اسے فون کیا گیا تو اس کا نمبر بند ملا۔پولیس ٹیم کو تفتیش کے دوران گھر کے قریب سے فنائل کی گولیاں ملیں، جس کے نیچے کی مٹی نئی نئی کھدی ہوئی تھی، شک ہونے پر زمین کھودی گئی تو ایک گڑھے سے بوری میں بند رپورٹ کروانے والے شخص کی بیوی کی لاش ملی۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات ازسرِ نو شروع کر دی ہیں جبکہ لاپتہ شوہر کی تلاش جاری ہے