بھارتی ہائیکورٹ کے جج کی سپریم کورٹ سے انوکھی استدعا

Share

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہائیکورٹ کے جج نے سپریم کورٹ سے حیران کن استدعا کر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج اتُل سری دھرن نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ میری بیٹی آئندہ برس اسی عدالت سے جہاں میں ابھی فرائض انجام دے رہا ہوں، وکالت کا آغاز کرے گی اس لیے میرا تبادلہ کسی اور ریاست میں کردیا جائے۔مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج سری دھرن نے کہا کہ بطور جج اسی ہائی کورٹ میں رہنا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا،اس لیے اس سے بچنے کے لیے میرا تبادلہ کردیا جائے۔رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے جج کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کا تبادلہ مقبوضہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *