بنگلہ دیش کو شکست دے کر انگلینڈ سپر لیگ ٹیبل پر نمبر ون

Share

انگلش کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی نے سپر لیگ کے ٹیبل پر پہلی پوزیشن دلا دی۔26 نومبر سے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت 7 ٹیمیں کنفرم ہو چکی ہیں، آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ 155 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 150 اور پوزیشن دوسری ہے، ون ڈے ورلڈکپ کا میزبان بھارت 139 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کی پوزیشن چوتھی اور پوائنٹس کی تعداد 130 ہے۔آسٹریلیاکا درجہ بندی میں پانچواں نمبر ہے، بنگلہ دیش کے بھی پوائنٹس 120 ہیں لیکن اس کی پوزیشن دو میچز زیادہ کھیلنے کی وجہ سے چھٹی ہے، افغانستان 115 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں درجے پر ہے۔ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور نیڈر لینڈ کو ورلڈکپ میں جگہ پانے کے لیے ابھی مزید جدوجہد کرنا ہو گی، 10 ٹیموں پر مشتمل یہ ورلڈکپ 2019 کے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *