
بنوں کینٹ میں کوہاٹی گیٹ کی دیوار کے نزدیک دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا خیز مواد کے پھٹنے کے فوراً بعد فائرنگ بھی شروع ہوگئی۔بنوں کینٹ کوہاٹی گیٹ پر دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کا دھماکہ کیا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بعض چھتیں بھی گرگئیں۔دھماکے کے بعد شر پسندوں نے شدید فائرنگ شروع کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دھماکا غیر معمولی تھا۔ اس کی آواز دور تک سُنی گئی۔ بنوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھی شہر کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved