
کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

۔انہوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ٹرک میں آگ لگ گئی، جبکہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آ گئی، جس میں سوار 1 خاتون بھی زخمی ہوئی ہے

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 1 بچہ اور 1 اہلکار شامل ہیں۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا ہے کہ پولیو ڈیوٹی پر لے جانے والے پولیس ٹرک سے خودکش حملہ آور نے رکشہ ٹکرایا ہے، خود کش بمبار کی لاش قریب سے ملی ہے۔قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آ گئیں، دھماکے میں 20 سے 25 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کی شدت سے ٹرک الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس موقع پر موجود ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت تاحال سامنے نہیں آ سکی ہےسیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری کردیا گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved