
بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں آج بلوچستان کے 3 اضلاع میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔لسبیلہ، حب اور پشین میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گیتینوں اضلاع کی انتخابی صورتِ حالضلع حب کے 138 وارڈز میں سے 32 میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ 2 وارڈز پر امیدواروں کی وفات کے باعث انتخابات ملتوی ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع حب میں ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 620 ہے، جہاں 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ضلع لسبیلہ کے 146 وارڈز میں سے 27 پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ 475 امیدواروں کے درمیان آج مقابلہ ہو رہا ہے۔ضلع لسبیلہ میں 119 وارڈز پر بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 703 ہے، جبکہ 130 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ضلع پشین کی تحصیل حرم زئی کی میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈز میں 13 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں،جہاں ووٹرز کی تعداد 10 ہزار 2 سو 49 ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved