
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرا خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرا نے فوڈ سکیورٹی، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا یقین دلایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم نے روس کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے نئے راستے کھولے ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved