بلاول بھٹو کا آزاد امیدواروں کی مدد سے اگلی حکومت بنانے کا اعلان

Share

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ آزاد ارکان پر نظر ہے، ہم نے اپنی ورکنگ پوری کرلی ہے، آزاد ارکان کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے۔نوشہروفیروز میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ ہم حکومت بنائیں گے تو نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، آصف زرداری الیکشن کے بعد آپ کو مزید سرگرم نظر آئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ تاثر بنا کر حکومت میں آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوگا، جیت عوام کی ہوگی، جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی، جتنی سیاسی جماعتیں ہیں ذاتی دشمنی کے لیے الیکشن لڑ رہی ہیں، میں آپ کےلیے الیکشن لڑ رہا ہوں، آپ کی ترقی چاہتا ہوں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزیدکہنا تھا کہ عوام مجھے وزیر اعظم بنائیں مل کر غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کریں گے، سندھ اور وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے، مقابلہ تیر اور شیر کے درمیان ہے، 100فیصد سیٹیں پیپلز پارٹی کو جتوائیں تاکہ ہم مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کرنےکے 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرسکیں