بلاول بھٹو آج کراچی میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے

Share

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کراچی شہر کے مختلف مقامات سے گزرنے والی ریلی کی سربراہی کریں گے۔ریلی کاآغاز دن ایک بجے بلاول ہاؤس سے ہوگا جس کے بعد ریلی شیریں جناح کالونی، کیماڑی اور ٹاور سے ہوتی ہوئی لی مارکیٹ پہنچے گی۔

اس کے بعد ریلی چاکیواڑہ، شیرشاہ، سائٹ اور پاک کالونی سے ہوتی ہوئی پرانا گولیمار جائے گی اور نشتر روڈ، لسبیلہ، گلبہار سے ہوتی ہوئی رضویہ چورنگی پہنچے گی۔بعد ازاں ریلی ناظم آباد پیٹرول پمپ اور لیاقت آباد 10 نمبر کے راستے سے حسن اسکوائر جائے گی۔ریلی یونیورسٹی روڈ سے ہوتے ہوئے صفورا اور ملیر کینٹ جائے گی جبکہ ملیر کالابورڈ سے ہوتے ہوئے داؤد چورنگی پر ریلی کا اختتام ہوگا۔سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ریلی کے مختلف مقامات پر خطاب کریں گے۔