
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان سیاسی رسہ کشی شدت اختیار کر گئی
اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ کی گئی گفتگو اور انکشافات کی آڈیو لیک سامنے آگئی ہے، ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی آڈیو میں دونوں شخصیات چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ آڈیو میں بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی شکایات اور دیگر باتیں کر رہی ہیں۔بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ جب زہر والی لائن لکھی گئی تو وہاں ایشو پڑ گیا تھا، میں نے مناسب نہ سمجھا اس پر زیادہ بحث کی جائے۔لیک آڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں نے کہہ دیا کہ میرے سارے کیسز وہی کریں گے۔آڈیو میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ بشریٰ بی بی نے بد تمیزی کی ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved