
برطانیہ کے ائیرپورٹ پر ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 2 جہاز آپس میں ٹکر ا گئے، تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا ہے، جبکہ جہازوں کو نقصان ضرور پہنچا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر خالی مسافر طیارہ ورجن اٹلانٹک جیٹ برٹش ائیرویز ایئرلائنر کے کھڑے ہوئے طیارے سے ٹکرا گیا۔ورجن اٹلانٹک کے طیارے کو ٹو کر کے اسٹینڈ سے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران طیارے کا پر ساتھ کھڑے برٹش ائیرویز کے طیارے سے ٹکرا گیا۔تاہم واقعے پر برٹش ائیرویز کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ائیرکرافٹ کو ہماری انجینئرنگ ٹیم جانچ پڑتال کر رہی ہے، اور مسافروں کو ایک دوسرے ائیرکرافٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔دوسری جانب ورجن اٹلانٹک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر ادارے کی جانب سے جامع تحقیقات کا آغاز دیا گیا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved