برسلز میں پولیس ٹیم پرحملہ،پولیس اہلکاراورحملہ آور ہلاک

Share

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نارتھ ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں سکیورٹی پر مامور گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور نے چاقو سے حملہ کیا جس کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں نے حملہ آور پر فائرنگ کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے حملے سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا جب کہ پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والا حملہ آور بھی اسپتال میں چل بسا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کو ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں لگیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جب کہ حملے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *