
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پولی گرافک ٹیسٹ کےلیے لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم آج پھر اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے جیل کے اندر روانہ ہوئی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ ہونا ہے. واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کےلیے گیا لیکن وہ نہیں آئے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved