بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

Share

شاہراہ بابوسر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں اور مسافروں کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔چلاس میں سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر متعدد سیاح سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔سیاحوں اور مسافروں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پاک فوج اور جی بی اسکاؤٹس کی ٹیمیں متاثرہ افراد تک اشیاء خورد و نوش فراہم کر رہی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد بھی دی جارہی ہے اور مشینری اور افرادی قوت سڑکوں کی بحالی پر کام کر رہی ہے۔بابوسر اور قراقرم ہائی وے پر رکاوٹیں دور کی جارہی ہیں اور گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں پاک فوج کا دیوسائی میں ریسکیو آپریشن اور اسکردو روڈ کی بحالی کا کام بھی جاری ہے