ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ گرفتار

Share

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ شعیب شیخ کو ایڈیشنل سیشن جج کو رشوت دینے کے معاملہ پر گرفتار کر لیا گیا۔ شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ شعیب شیخ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر ایف آئی اے تحقیقات کر رہی تھی تاہم شعیب شیخ ایف آئی اے کے نوٹس کے باوجود حاضری سے گریزاں تھے۔ نجی ٹی وی بول چینل کے چیئرمین شعیب شیخ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بھی نادہندہ ہیں۔ مطابق شعیب شیخ ایف بی آر کے 14کروڑ 60 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، ایف بی آر نے شعیب شیخ کے تمام اکاؤئنٹس منسلک کر دیے ہیں، ایف بی آر کی نادہندہ رقم میں جرمانے کی رقم شامل نہیں ہے۔یاد رہے کہ شعیب شیخ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویز القادر میمن کو رشوت دینے کا الزام تھا، شعیب شیخ کی طرف سے جج کو 50 لاکھ روپے رشوت دینے کے شواہد سامنے آئے تھے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج پرویز القادر میمن نے جعلی ڈگری کیس ختم کرنے کے لیے شعیب شیخ سے 50 لاکھ روپے رشوت لینے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *