ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد ہارٹ اٹیک سے اانتقال کر گئے

Share

ایشیا کپ کھیلنے کے لیے یو اے ای میں موجود سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر ٹیم منیجر نے دنیتھ ویلالاگے کو ان کے والد کے انتقال کی خبر دی۔گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دنیتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف اپنے چوتھے اوور میں دنیتھ ویلالاگے کو افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے مسلسل 5 چھکے لگائے تھے