
ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ نے آسٹریلوی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔ عثمان خواجہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے لیکن ٹاس سے قبل ان کو اسٹیو اسمتھ کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔اسٹیو اسمتھ کی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں پلیئنگ الیون سے ریلیز کردیا گیا، عثمان خواجہ اسکواڈ میں شامل تھے لیکن انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھاآسٹریلوی ٹیم کی 94 رنز پر 4 وکٹیں گر چکی تھیں تو ایسے میں عثمان خواجہ نے الیکس کیری کے ساتھ پانچویں وکٹ پر 91 رنز بنائے۔ عثمان خان نے 126 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ عثمان خواجہ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 2 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ میں انہیں زیر غور نہیں لایا گیا تھا جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں انہیں آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں کھیلا جا رہا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved