
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں این اے 45 کی نشست بھی جیت لی ہے

اس سے قبل 16 اکتوبر کو ہونے والے 7 ضمنی انتخابات میں سے 6 نشستیں عمران خان نے اپنے نام کی تھیں ۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان 8 ہزار 30 ووٹوں کے فرق سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے نوجوان امیدوار جمیل خان چمکنی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔عمران خان کے 20 ہزار 748 ووٹوں کے مقابلے میں جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی سمیت مزید 11 آزاد امیدواروں نے مجموعی طور پر 14 ہزار 768 ووٹ حاصل کیے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved