ایف آئی اے نےسابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الہٰی کو طلب کر لیا

Share

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو ایف آئی اے لاہور نے طلب کر لیا۔فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو ذاتی حیثیت میں ٹمپل روڈ آفس میں طلب کیا ہے، چودھری مونس الہٰی کے بینک اکاؤنٹس میں 2021 سے 2022 کے دوران کروڑوں روپے کا اضافہ ہواایف آئی اے کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو 8 اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ٹرانسفر ہوئے، جس پر انکوائری کیلئے انہیں پیر کے روز ایف آئی اے ٹمپل روڈ آفس میں طلب کیا گیا ہے، پیش نہ ہونے کی صورت میں مونس الہٰی کو یکطرفہ کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *