
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر پر حکومت بلوچستان کے الزامات غلط ثابت ہوئے۔کابینہ ڈویژن کی انکوائری میں عدیل اکبر کو تمام الزامات سے بری قرار دیا گیا، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق عدیل اکبر کیخلاف سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز کے تحت کارروائی کی گئی تھی

کابینہ سیکریٹریٹ نے بریت کا نوٹیفکیشن 10اپریل 2025ء کو جاری کیا تھا۔انکوائری رپورٹ کے مطابق عدیل اکبر کے خلاف الزامات ثابت نہ ہو سکے، عدیل اکبر کے خلاف انکوائری کی وجہ سے پروموشن رُک گئی تھی، پروموشن رُکنے کے باعث عدیل اکبر ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved