ایران نے سیز فائر کی عالمی اپیل مسترد کر دی، جنگ جاری رکھنے کا اعلان

Share

معتبر ذرائع کے مطابق ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ الحال جاری جنگ ختم کرنے پر تیار نہیں ہے۔ اسرائیلی اور عرب حکام کا کہنا ہے کہ ایران، حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد، خود کو لڑائی جاری رکھنے پر مجبور محسوس کر رہا ہے اور سیز فائر کی عالمی اپیلوں کو مسترد کر چکا ہے۔ایرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ جب تک اس کے اسٹریٹیجک مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے، جنگ بندی ممکن نہیں۔ ایران کی جانب سے “شدت کے ذریعے امن” کی حکمتِ عملی اپنائی گئی ہے، جس میں محدود مگر مؤثر جوابی حملے کر کے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔دوسری جانب، امریکہ اور یورپی ثالث ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر تہران کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیلی بمباری بند نہیں ہوتی، وہ کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے تیار نہیں۔بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ خطے میں تناؤ کم ہونے کے امکانات فی الحال کم نظر آ رہے ہیں، اور ایران کے حالیہ بیانات واضح کرتے ہیں کہ جنگ کا سلسلہ مزید طول پکڑ سکتا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار کیجیے۔