
ایران میں پر تشدد فسادات اور مظاہروں میں ملوث ایک اور شہری کو حکام نے سرعام پھانسی دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم ماجد رضا کو 2 سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے الزام میں گزشتہ روز مشہد میں سرعام پھانسی پر لٹکایا گیا۔ ماجد رضا کو 23 روز قبل ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔قبل ازیں ایران میں مظاہروں کے الزام میں گرفتار محسن شکاری کو جمعرات کو سزائے موت دی گئی تھی۔ ایران میں مظاہروں کے سلسلے میں اب تک مجموعی طور پر 11 افراد کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved