ایران میں مزار پر دہشتگردحملہ، ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

Share

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایرانی شہر شیراز میں ایک درگاہ پر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو شہید اور زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

مزار میں یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ۔سرکار کی طرف سے کی گئی تصدیق کے مطابق اس واقعے میں ایک درجن سے زائد افرادشہید ہوگئے ہیں۔ جبکہ داعش نے 20 افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہےداعش کی طرف سے ٹیلی گرام چینل کے ذریعے یہ قبول کیا گیا ہے کہ جنوبی ایران کے شہر شیراز میں درگاہ کو نشانہ داعش نے بنایا ہے۔داعش کے مطابق اس کی فائرنگ سے 20 شیعہ مسلمان شہید گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے عبادت میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *