ایران: حکومت مخالف مظاہروں کے الزام میں 3 شرپسندوں کو پھانسی دیدی

Share

ایران میں گزشتہ برس حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پرتشدد کارروائیوں کے الزام میں تین افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ایرانی عدلیہ کے مطابق مطابق ملزم صالح میرہاشمی، سید یعقوبی اور ماجد کاظمی کو گزشتہ برس حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس افسر اور بسیج گروپ کے دو اہلکاروں کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر پھانسی دی گئی ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان پر تشدد کا الزام تھا، انہیں اعتراف جرم کرنے پر زبردستی مجبور کیا گیا اور ان کے اعترافی بیان ٹی وی سے دکھائے گئے، جبکہ انہیں فیئر ٹرائل کےحق سے محروم رکھا گیاواضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی حجاب کی خلاف ورزی پر پولیس حراست میں موت کے بعد ایران میں ملک گیر حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جو بعد میں پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گئے تھے۔ایران میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے الزام میں اب تک 7 افراد کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *