
تہران کی فضائی حدود میں یوکرین کے مسافرطیارے کو مار گرانے کے واقعے میں ملوث 10 فوجی اہلکاروں کو ایرانی عدالت نے سزا سنا دی۔ ان میں ایک اہلکارکو سب سے زیادہ 10 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک کمانڈر کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ 9 دیگر کو ایک سے 3 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے، یاد رہے کہ بغداد میں قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد 2020ء میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے دوران یوکرین کا طیارہ مار گرانے کے واقعے میں تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے تھے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved