اہم پی ٹی آیی رہنما لاہور سے گرفتار

Share

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب رکن اسمبلی احمر رشید کو گرفتار کر لیا۔ پی پی 165 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رکن اسمبلی کو 9 مئی واقعات پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ احمر رشید 9 مئی واقعات کے مقدمہ 96/23 میں نامزد ملزم ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی منتخب رکن پنجاب اسمبلی کو لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا گیا۔