اپر کرم، پارہ چنار میں 8 اساتذہ کا سفاکانہ قتل، وزیراعظم ،صدرمملکت کا اظہار افسوس، متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب

Share

وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع کرم میں اساتذہ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق اساتذہ کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے اپر کرم اور پارہ چنار میں 8 اساتذہ کے قتل کی شدید مذمت کی، صدر مملکت نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے دو واقعات میں قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ علم دشمنوں کی جانب سے اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، مملکت نے مرحوم اساتذہ کیلئے بلندی درجات اور ورثا سے اظہار ہمدردی و صبر جمیل کی دعا کی۔واضح رہے کہ آج تری مینگل ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق سرکاری ہائی سکول میں نامعلوم افراد نے سکول کے سٹاف روم میں فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے، اس سے قبل نامعلوم افراد کی شلوزان روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ٹیچر جاں بحق ہو گیا۔بورڈ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام 28 اپریل سے جاری میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئےوفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ بے گناہ افراد کا قتل افسوسناک ہے، واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر امتحانی ڈیوٹی پر مامور تھے، پولیس نے ٹیچرز کو قتل کرنے والے ملزموں کی تلاش شروع کر دی جبکہ جاں بحق ٹیچرز کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *