آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا نیا وزیراعظم کون؟ اجلاس آج ہوگا

Share

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن تاحال نئے قائد ایوان کا حتمی فیصلہ نہ کر سکی، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے پاس 31 جبکہ مسلم کانفرنس کے اتحاد کے ساتھ کل 32 ووٹ ہیں، نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے سادہ اکثریت 27 ووٹ درکار ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس تین مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے، دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف بغاوت کرتے ہوے فارورڈ بلاک قائم کرلیا۔ اب آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *