
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے 35 روپے کےحالیہ اضافے میں وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے سمری منگوائے بغیر خود ہی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا. قانون کے مطابق اوگرا سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری طلب نہیں کی گئی. قانون کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری اوگرا نے 30 جنوری کو بھجوانی تھی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا حکام لاعلم نکلے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر اوگرا کی اتھارٹی کو نظر انداز کیا کیونکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے مطالبات میں سرِفہرست تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved