انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 سال بعد شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، 2 ملزمان بری

Share

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیاعدالت نے عدم شواہد کی بناء پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا۔پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کو عدالت نے 1999ء میں سزائے موت سنائی تھی جبکہ 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا۔پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔