
بھارتی سپر میگا اسٹار امیتابھ بچن کو اچانک طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال نتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو ممبئی کے کوکیلابین اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے 81 سالہ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی کوکیلا بین اسپتال میں اینجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کو گزشتہ رات اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ مہاراشٹر ریاست کے شہر تھانے میں انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) میں دیکھا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کے ایک کلپ میں امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کو انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved