امریکی صدر کےحکم پر 40 ہزارفٹ بلندی پر پرواز کرنیوالی کار نما شے کو مارگرایا گیا

Share

امریکی فضا میں 40 ہزار فٹ کی بلندی پر بغیر پائلٹ فضا میں موجود پراسرار چھوٹی کار کو مار گرایا گیا جسے صدر جو بائیڈن کے فیصلے بعد گرایا گیا۔ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے بتایا کہ الاسکا کی فضا میں موجود شے 40,000 فٹ (12,000 میٹر) کی بلندی پر سفر کر رہی تھی اور فضائی ٹریفک کیلئے ممکنہ خطرہ تھی، ہمیں نہیں معلوم کہ اس کا مالک کون ہے۔کربی نے کہا کہ دو لڑاکا طیاروں نے آبجیکٹ کے قریب پہنچ کر اندازہ لگایا کہ پراسرار چیز میں کوئی پائلٹ نہیں اور یہ معلومات صدر بائیڈن کو فراہم کی گئیں جس کے بعد انہوں نے اسے مارنے کا فیصلہ کیا، ہم اپنی فضائی حدود کے بارے میں چوکس رہیں گے، صدر ہماری قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو سب سے اہم سمجھتے ہیں۔دوسری جانب پینٹاگون کے پریس سیکرٹری بریگیڈئر جنرل پیٹ رائڈر نے تصدیق کی کہ اینکریج میں ایک F-22 جیٹ نے سائڈ ونڈر میزائل سے اس چیز کو جو نامعلوم رفتار سے آگے بڑھ رہی تھی مار گرایا ہے اور اب تک اس کا کافی مقدار میں ملبہ برآمد کیا جا چکا ہے جسے جہازوں پر لوڈ کرنے کے بعد تجزیے کے لیے لیبز میں لے جایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *