امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی۔

Share

اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کو بم دھماکے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سفارت خانے کو ای میل کے ذریعے دھمکی موصول ہوئی جس کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔ سائبر ٹریس کے ذریعے ای میل کا IP ایڈریس ٹریس کیا گیا اور ملزم کی شناخت رضا حسن کے نام سے ہوئی، جو اسلام آباد کے علاقے آبپارہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اسے مزید تفتیش کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دیا۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور اس کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔- امریکی سفارت خانہ اسلام آباد پہلے بھی سکیورٹی خدشات کے باعث ہائی الرٹ پر رہتا ہے- حالیہ دھمکی کے بعد سفارت خانے کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

– حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے