امریکی ریپر نے مسجد جاکر اسلام قبول کر لیا

Share

امریکی ریپر اور پروڈیوسرجوناتھن ایچ اسمتھ نے اسلام قبول کرلیا۔جوناتھن ایچ اسمتھ اپنے مداحوں میں لل جون کے نام سے مشہور ہیں، لل جون نے گزشتہ جمعہ کے روز کیلیفورنیا میں واقع کنگ فہد مسجد کا دورہ کیا، اس دوران جون سیکڑوں افراد کے سامنے کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں امریکی ریپر کو امام مسجد

کی رہنمائی میں پہلے عربی اور پھر انگلش میں کلمہ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہےبعد ازاں امریکی ریپر نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد للّٰہ، ان تمام بہن بھائیوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے مثبت پیغامات بھیجے اور مجھ سے بےلوث محبت کا اظہار کیا